وزیر اعظم اور گورنر پنجاب کی اہم ملاقات

لاہور (میڈیا92نیوزآن لائن) وزیر اعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کل اہم ملاقات کریں گے، اس موقع پر پنجاب کی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب محمد سرور نے گزشتہ رات وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے بھی ملاقات کی جس کے دوران پنجاب کے سیاسی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر پنجاب محمد سرور نے رکن قومی اسمبلی چوہدری مونس الٰہی سے بھی رابطہ کر کے سیاسی صورت حال پر بات کی ہے۔

پنجاب کے محاذ پر حکومت اور اپوزیشن نے نئے حالات میں صف بندی کر لی ہے، حکومت اور اپوزیشن نے آج اسمبلی اجلاس سے پہلے پارلیمانی پارٹیوں کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہو گا جبکہ دوسری جانب اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے بھی آئندہ سیاسی حکمت عملی طےکرنے کے لیے مسلم لیگ نون کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …