”40 سے زائد بچوں کی حالت پولیو ویکسین سے خراب نہیں ہوئی”

پشاور(میڈیا92نیوزآن لائن) پشاور میں انسداد پولیومہم کےکوآرڈی نیٹرکامران آفریدی نے پولیو ویکسین سےبچوں کی حالت غیرہونےکے الزام کو مسترد کردیا۔انسداد پولیو مہم کے کو آرڈی نیٹر کامران آفریدی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 40 سے زائد بچوں کی حالت پولیو ویکسین سے خراب نہیں ہوئی ہے کیونکہ پولیو ویکسین سے ری ایکشن ہو ہی نہیں سکتا، ویکسین زائد المعیاد بھی نہیں ہے۔

کامران آفریدی نے مزید کہا کہ بچوں کی حالت کسی اوروجہ سے خراب ہوئی ہوگی۔دوسری جانب ترجمان حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا کہنا ہے کہ بچوں کوقے اور سر چکرانے کی شکایت ہے جبکہ اُن کی حالت تشویشناک نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …