تنقید نگار میری فلموں کیساتھ ناانصافی کرتے ہیں جس سے میرا بہت نقصان ہو جاتا ہے، اداکارہ

لاس اینجلس:(میڈیا92نیوزآن لائن) ہالی وڈ اداکارہ میلا جوویچ نے کہا ہے کہ جب بھی ان کی کوئی فلم ریلیز ہوتی ہے تو ابتدائی ہفتہ ان کیلئے دباؤ کا شکار رہتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کام میں‌خامی ہو تو ضرور تنقید کی جائے تاہم کسی کے کہنے پر ایسا کرنا مناسب نہیں.

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے فلم ’’ہیل بوائے ‘‘ کے باکس آفس پر اچھا بزنس نہ کرنے اور تنقید نگاروں کے منفی ردعمل پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کچھ اچھا اور تفریح سے بھرپور دکھانے کیلئے سخت محنت کیساتھ تنقید نگاروں کے منفی ردعمل کو بھی برداشت کرتے ہیں لیکن بعض اوقات تنقید نگار میری فلموں کیساتھ ناانصافی کرتے ہیں جس سے میرا بہت نقصان ہو جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگرکام میں کوئی خامی ہے تو ضرور تنقید کی جائے اس سے مجھے سیکھنے کو ملے گا لیکن کسی کے کہنے پر ایسا کرنا مناسب نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …