گجر خان کے قریب واقع ماڑی پیٹرولیم اور پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے مشترکہ معدنی کنویں سے تیل کی دریافت

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن) پنجاب میں راولپنڈی اور گجر خان کے قریب واقع ماڑی پیٹرولیم اور پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے مشترکہ معدنی کنویں سے تیل کی دریافت ہوئی ہے۔ماڑی پیٹرولیم لمیٹڈ کے اعلامیئے کے مطابق ماڑی پیٹرولیم لمیٹڈ کے غوری بلاک کے ڈھاریاں 1 معدنی کنویں سے تیل دریافت ہوا ہے۔ماڑی پیٹرولیم لمیٹڈ کے اعلامیئے میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈھاریاں ون سے یومیہ 372 بیرل یومیہ خام تیل نکلنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ماڑی گیس غوری بلاک میں 65 فیصد جبکہ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ 35 فیصد کی حصے دار ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …