حکومت اب وزارت خزانہ کی پوری ٹیم، بیوروکریٹس و متعلقہ سیاست دانوں سے بھی استعفے طلب کرے، کراچی چیمبر کا مطالبہ

کراچی:(میڈیا92نیوزآن لائن) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمرکے اچانک استعفے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمرکے اچانک استعفے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر خزانہ کا استعفیٰ پاکستان کے جاری حالات کے تناظر میں درست نہیں۔

بزنس مین گروپ کے چیئرمین سراج تیلی اورکراچی چیمبر کے صدرجنید ماکڈاکاکہنا تھاکہ بطور وزیر خزانہ اسد عمر کو معاشی بحران کے لیے اکیلا ذمے دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اب وزارت خزانہ کی پوری ٹیم، بیوروکریٹس و متعلقہ سیاست دانوں سے بھی استعفے طلب کرے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …