کراچی‘پرانا گولیمار سے نامعلوم شخص کی جھلسی ہوئی لاش برآمد

کراچی(میڈیا92نیوز آن لائن)پرانا گولیمار سے نامعلوم شخص کی جھلسی ہوئی لاش برآمد، تفصیلات کے مطابق پاک کالونی کے علاقے پرانا گولیمار ڈگری کالج روڈ کے قریب سے 45 سالہ نامعلوم شخص کی جھلسی ہوئی لاش ملی اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مقتول کی لاش کو اسپتال منتقل کیا تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے پاس سے کوئی ایسی چیز نہیں ملی جس سے مقتول کی شناخت کی جاسکے۔ جبکہ شبہ ظاہر ہوتا ہے کہ مقتول کو اغوا کے بعد تشدد کرکے ہلاک کیا گیا ہے اور شناخت مٹانے کے لیے لاش کو جلایا گیا ہے۔ بعدازاں پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد مقتول کی لاش کو ایدھی سردخانے منتقل کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …