لاہور: ماں بیٹا موٹر سائیکل پر 4872 کلو میٹر کا طویل سفر طے کریں گے

لاہور: (میڈیا92نیوزآن لائن) لاہور سے تعلق رکھنے والے ماں بیٹا موٹر سائیکل پر گھوم پھر کر پاکستان کی خوبصورتی دنیا تک پہنچا رہے ہیں۔ حیرت انگیز خاتون بڑھاپے کے باوجود 4 ہزار کلومیٹر سے بھی طویل سفر پر بیٹے کا ساتھ نبھائیں گی۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے قدیر گیلانی پیشہ ور بائیک رائیڈر ہیں اور جو بات انہیں دنیا بھر کے رائیڈر ز سے منفر د بناتی ہے وہ یہ کہ ان کی والدہ بھی ان کے ساتھ ہوتی ہیں۔

قدیر گیلانی کی والدہ کی عمر 72 سال ہے، بڑھاپے کی عمر میں بھی ان کا دل جواں ہے جو دور دراز علاقوں کا سفر نہ صرف بخوشی کرتی ہیں بلکہ اپنے بیٹے کی حوصلہ افزائی بھی کرتی ہیں۔ قدیر اور ان کی والدہ یکم مئی سے 4872 کلو میٹر کے طویل سفر پر روانہ ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …