فیصل آباد‘ ہوٹل پر کام کرنےوالے نوعمر لڑکے کی پراسرار ہلاکت، ساتھی کی حالت تشویشناک

فیصل آباد(میڈیا92نیوز آن لائن)ہوٹل پر کام کرنے والے نوعمر لڑکے کی پراسرار ہلاکت، ساتھی کی حالت تشویشناک، پولیس نے نعش کے پوسٹ مارٹم کے بعد مرگ اتفاقیہ رپٹ درج کرلی۔ تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقہ 570 میں قائم سلیم ہوٹل کے دو ملازمین 16 سالہ شاہ زیب ولد ہدایت علی سکنہ لنڈیانوالہ اور 22 سالہ شہباز علی ولد منشاءپیر کی رات مذکورہ ہوٹل کا شٹر بند کر کے اندر سو گئے، منگل کی صبح جب مالک نے ہوٹل کھولا تو شاہ زیب مردہ حالت میں پایا گیا اس کے دوسرے ساتھی شہباز علی کو نیم بے ہوشی کے عالم میں پایا گیا اس کے دوسرے ساتھی شہباز علی کو نیم بے ہوشی کے عالم میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد اصل حقیقت کا علم ہوگا جس کے بعد مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …