ملک بھر میں آج بھی بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن) ملک بھر کے مختلف علاقوں میں آج بھی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالا، مالا کنڈ، ہزارہ، مردان، کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے کئی علاقوں میں آج بھی بارش کا امکان ہے۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق ملک بھر میں بارشوں سے 39 افراد جاں بحق اور 135 زخمی ہوئے ہیں جبکہ پنجاب اور سندھ میں فصلوں کوبھی نقصان پہنچا ہے۔ زرعی ماہرین نے پیداوار کم رہنے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔اس کے علاوہ مختلف علاقوں میں طوفانی ہوا اور بارش سے آم کے باغات اُجڑ گئے ہیں اور کیریاں درختوں سے گرگئیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …