کراچی:(میڈیا92نیوزآن لائن) بالی ووڈ فنکاروں کی تو خود کو فٹ رکھنے کے لیے جم میں ورزش کرتے ہوئے ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں تاہم اب پاکستانی فنکاروں نے بھی خود کو فٹ اور اسمارٹ رکھنے کے لیے ورزش کرنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔
Jab biryani aur nihari khanay ka bohat shouq ho toh phir agli film tak fit honay kay liay yeh sab toh karna parta hai pic.twitter.com/Q6GXusrBQm
— Humayun Saeed (@iamhumayunsaeed) April 14, 2019
پاکستانی سپر اسٹار ہمایوں سعید بالی ووڈ کے کسی خان سے کم نہیں، 40 سال سے زائد کی عمر میں بھی ہمایوں سعید بالی ووڈ خانز کی طرح اسمارٹ نظر آتے ہیں، تاہم وہ خود کو فٹ رکھنے کے لیے سخت محنت کرتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے جم میں ورزش کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں وہ فٹ رہنے کے لیے سخت محنت کرتے نظر آرہے ہیں اس کے ساتھ ہی انہوں نے مداحوں کو اپنے کھانے پینے کے شوق سے متعلق بتاتے ہوئے کہا جب نہاری کھانے کا بہت شوق ہو تو پھر اگلی فلم تک فٹ ہونے کے لیے یہ سب تو کرنا پڑتا ہے۔
Let’s start this challenge @iamhumayunsaeed ? https://t.co/5U4th7mVti
— Ali Zafar (@AliZafarsays) April 14, 2019
صرف ہمایوں سعید ہی خود کو فٹ رکھنے کے لیے ورزش نہیں کرتے بلکہ نامور اداکارہ ماورا حسین اورعلی ظفر نے بھی اپنی ورک آؤٹ کرتے ہوئے ویڈیوز شیئر کی ہیں اور بتایا ہے کہ وہ بھی ہمایوں سعید سے کم نہیں۔ ماورا حسین کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں وہ بالکل اسی طرح ورزش کرتی نظر آرہی ہیں جیسے ہمایوں سعید کررہے ہیں۔علی ظفر بھی پیچھے نہیں رہے ہمایوں سعید اورماورا حسین کی دیکھا دیکھی انہوں نے بھی دونوں اداکاروں کے انداز میں ورزش کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بھی کسی سے کم نہیں اور وہ فٹ اور اسمارٹ رہنے کے لیے کڑی محنت کرتے ہیں۔