27میٹر بلندچٹان پر بنے پلیٹ فارم سے پانی میں چھلانگ لگانے کے مقابلے

فلپائن(میڈیا92نیوزآن لائن) فلپائن میں بلند چٹان پر کلف ڈائیونگ ورلڈ سیریزکے پہلے راؤنڈکاانعقاد کیا گیا جس میں دنیاکے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 24 ماہرخواتین اور مردڈائیورزنے حصہ لیا.

فلپائن میں27میٹر بلندچٹان پر بنے پلیٹ فارم سے پانی میں چھلانگ لگانے کے اس مقابلے کو دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ایونٹ کے دوران ماہر ڈائیورز نے چٹان سے پانی میں چھلانگ لگا کر فضاء میں شاندار کرتب کا مظاہرہ کر کے تماشائیوں کو بھرپور لطف فراہم کیا۔

سخت مقابلے کے بعدبرطانیہ سے تعلق رکھنے والے گیری ہنٹ نامی ڈائیور نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ خواتین کی کیٹیگری میں آسٹریلیا کی Rhiannan Iffland سرفہرست رہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …