ٹائیگر ووڈز نے 14 سال بعد ماسٹرز کپ گالف ٹورنامنٹ جیت لیا

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن) گالف کے نامور پلئیر ٹائیگر ووڈز نے 14 سال بعد ماسٹرز کپ گالف ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔ٹائیگر ووڈ نے امریکا کے شہر جارجیا میں ہونے والے ماسٹرز گالف ٹورنامنٹ میں شاندار کم بیک کیا، انہوں نے 14 سال بعد دی ماسٹرز گالف ٹورنامنٹ اپنے نام کیا ہے۔ٹائیگر ووڈز نے پہلے راؤنڈ میں 2، دوسرے میں 4، تیسرے میں 5 اور چوتھے راونڈ میں 2 انڈر پار کے ساتھ اپنے میچ کا اختتام کیا، میچ میں ان کی جیت کا اسکور 275 رہا۔واضح رہے کہ ٹائیگر ووڈز نے پانچویں مرتبہ ماسٹرز جبکہ گیارہ سال بعد کوئی بڑا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …