سوشل میڈیا پر کتے کی ویڈیو وائرل ہوگئی

کیوبیک:(میڈیا92نیوزآن لائن) اس وقت دنیا بھر میں ایک ویڈیو غیر معمولی طور پر مقبول ہورہی ہے جس میں ایک بڑی نسل ’کولی‘ کا کتا بجلی کی رفتار سے دوڑتا ہوا آتا ہے اور ایک نحیف اور چھوٹے کتے کو گویا لے اڑتا ہوا ریورس ہوئی گاڑی سے دور لے جاتا ہے۔

یہ واقعہ کینیڈا کے علاقے کوبیک میں پیش آیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک چی ہوا ہوا کتا ریورس ہوتی ہوئی کار کے عین پیچھے تھا اور خاتون ڈرائیور کو گاڑی ریورس کرتے ہوئے اس کا احساس نہیں تھا۔ چند سیکنڈوں میں ایک بڑا کتا ایس یو وی کار کے پاس آتا ہے اور چھوٹے کتے کو اپنی گرفت میں لے کر آگے بڑھ جاتا ہے۔

اس واقعے کے بعد خاتون اپنی کار میں واپس آئیں اور دونوں کتوں کو گلے لگایا لیکن خاتون عقبی آئینے سے تمام معاملے کو سمجھ چکی تھیں اور اسی بنا پر انہوں نے بریک بھی لگائے تھے۔ کار ڈرائیور خاتون پہلے یہ سمجھیں کہ انہوں نے کتے کو کچل دیا ہے لیکن اس ضمن میں کتے کے بروقت ردِ عمل اور مدد کو پوری دنیا نے سراہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …