لاہور: آج حمزہ شہباز کی نیب کے دفتر میں پیشی

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال آج نیب لاہور بیورو کا دورہ کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کے دورے میں لاہور بیورو میں جاری تحقیقات اور میگا کرپشن کے وائٹ کالر مقدمات پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔اس موقع پر شریف خاندان کی خواتین کو نیب میں پیشی کی بجائے تفصیلی سوالنامہ بھیجنے پر بھی غور کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نیب لاہور بیورو کے دورے میں شریف فیملی کے مقدمات کے بارے میں حمزہ شہباز کے مبینہ الزامات اور ان کے نیب تحقیقات پر اثر انداز ہونے کا بھی جائزہ لیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب چادر چار دیواری اور خواتین کا احترام کرتا ہے، اس لیے شریف فیملی کی خواتین کو نیب میں پیشی کی بجائے تفصیلی سوالنامہ بھجوانے پر بھی غور کیا جائے گا۔دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز آج لاہور میں نیب کے دفتر میں پیش ہوں گے۔اس موقع پر نیب آفس لاہور کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …