آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکیج کے اجرا میں تاخیر کا سبب عالمی مالیاتی فنڈ کی شرائط ہیں

اسلام آباد:(میڈیا92نیوزآن لائن) چینی قرضوں سے حکومت کو مالی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملی یہی ایک بنیادی وجہ ہے جس کے سبب آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ پیکیج کی منظوری میں تاخیر ہورہی ہے۔آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکیج کے اجرا میں تاخیر کا سبب عالمی مالیاتی فنڈ کی شرائط ہیں جن میں چینی قرضوں کی تفصیلات سے آگہی، بجلی کے نرخ میں اضافہ،روپے کی قدر، قرضوں کی ایڈجسٹمنٹ اور ٹیکسز کانفاذ شامل ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہناہے کہ میڈیا کی توجہ صرف قرضوں، روپے کی قدر اور بجلی کے نرخ پر ہے۔ آئی ایم ایف چین اور پاکستان کے درمیان مالی تعاون کی تفصیلات کے حصول سے دست بردار ہونے کو تیارنہیں۔ بیجنگ اور اسلام آباد کا دوطرفہ تعاون صرف سی پیک تک محدود نہیں ہے، پاکستان قومی اہمیت کے کئی منصوبے چین کے تعاون سے چلارہاہے جن میں انفرااسٹرکچر، جوہری توانائی، جے ایف17تھنڈرکی تیاری اور آبدوزوں کی خریداری شامل ہے۔واضح رہے کہ چین نے پاکستان کو بطوربیل آؤٹ 6.5ارب ڈالر کے تجارتی قرضے دیے ہیں اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں 2ارب ڈالر جمع کرائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …