حنیف عباسی کو شیخ زید اسپتال سے جیل منتقل کر دیا گیا

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن) ایفی ڈرین کیس میں ضمانت پر رہا ہونے والے مسلم لیگ نون کے رہنما حنیف عباسی کو شیخ زید اسپتال سے جیل منتقل کر دیا گیا ہے، ان کی آج رہائی کا امکان ہے۔حنیف عباسی کے بیٹے حماس عباسی کے مطابق ان کے والد کو شیخ زید اسپتال لاہور سے کیمپ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ آج ان کے والد کی رہائی ممکن ہو جائے گی۔واضح رہے کہ ایفی ڈرین کیس میں لاہور ہائی کورٹ نے حنیف عباسی کی سزا معطل کر کے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …