پیپر دینے کا الگ اسٹائل، بھارتی لڑکی گھوڑے پر چڑ گئی

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن) بھارتی ریاست کیرالہ کے شہر تھریسر میں ایک دسویں جماعت کی طالبہ گھوڑے پر امتحان دینے اسکول پہنچ گئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبہ کی یونیفارم میں ملبوس گھڑ سواری کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو کے اپ لوڈ ہوتے ہی اُسے بڑی تعداد میں لوگوں کی جانب سے پسند کیا گیا اور صارفین نے کمنٹس کے ذریعے اپنی رائے کا اظہار بھی کیا ہے۔منفرد انداز میں گھڑ سواری کرتی بچی کی اس ویڈیو نے بھارتی نامور کاروباری شخصیت آنند مہندرا کی توجہ بھی اپنی جانب مبذول کرالی ہے۔ مختصر ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک باہمت لڑکی اسکول یونیفارم میں ملبوس، پیٹھ پر بیگ لٹکائے پریشانی میں اپنے امتحانی مرکزکی طرف گھوڑا بھگا رہی ہے۔اس ویڈیو پر آنند مہندرا نے ٹوئٹ کیا کہ ’شاندار! لڑکیو ں کی تعلیم کو آگے بڑھنا چاہئے، یہ کلپ عالمی سطح پر مقبول ہونے کے قابل ہے۔‘ایک اور ٹوئٹ میں آنند مہندرا نے بچی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بہادر لڑکی ہے، اس کا مستقبل کے لیے جذبہ اُمیدوں سے بھرا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …