سیکس ابیوز پاکستان سمیت دنیا بھر میں بڑھتا جارہا ہے

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن) سیکس ابیوز ایک انٹرنیشنل ایشو ہے،یہ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا کے ہر ملک میں آئے روز بڑھتا جا رہا ہے۔امریکہ سمیت دنیا بھر کے کئی ممالک میں اس قسم کے کیسز درج ہوتے ہیں۔ہمارا ہمسائیہ ملک انڈیا تو سیکس ابیوز کے حوالے سے ساری دنیا میں سرفہرست ہیں۔وہاں ہر منٹ میں سات سے دس بچوں کے ساتھ سیکس ابیوز ہوتا ہے جبکہ ریپ کرنے کی ریشو بھی فی منٹ کے حساب سے کہیں زیادہ ہے۔ایک تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں بھی سیکس ابیوز کی شرح میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔2017میں سیکس ابیوز کے حوالے سے 3445کیسز رجسٹرڈ ہوئے تھے جبکہ گزشتہ برس یہ تعداد 3832تھی۔جبکہ سینکڑوں کیسز ایسے ہیں جو کہ رجسٹرڈ ہی نہیں ہو پاتے۔رپورٹ کے مطابق سیکس ابیوز کا شکار ہونے والے بچوں کی عمر 5 سال سے لے کر 16سال کے درمیان تھی۔سیکس ابیوز کے زیادہ تر کیسز پنجاب،سند ھ اور پھر کے پی کے میںپیش آئے ہیں۔ان کیسز میں 360بچوں کا زبردستی ریپ کیا گیا،236بچے ابھی تک لاپتا ہیںاور167بچے کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی۔بچوں کے ساتھ زیادتی ایسا ناسور ہے جو آئے روز بڑھتا جا رہاہے۔ہم چاہ کر بھی اس پر کنٹرول نہیں کر پارہے۔قصور میں 200بچوں کا سکینڈل منظر عام پر آنے سے سبھی گھبرا گئے تھے اور اپنے بچوں کی حفاظت کے لیے بھی چوکنے ہو گئے تھے ۔قصور کا زینب قتل کیس بھی اس حوالے سے ایک ٹیسٹ تھا کہ بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے خبردار ہو جائیں مگر پھر بھی یہ گھلونا کام ختم ہونے کو نہیں آ رہا۔کئی رپورٹس میں اس بات پر بھی زور دیا جاتا ہے کہ ڈیپ ویب پر دھندہ کرنے والے افراد اس کام پر جتے ہوئے ہیں جبکہ کوئی کچھ اور کہتا ہے۔بہرحال یہ کچھ بھی ہو ہمیں اس کے خلاف کھڑا ہونا ہو گااور اپنے بچوں کی حفاظت خود کرنا ہوگی گی وگرنہ یہ درندے ہماری معصوم کلیوں اور پھولوں کو یوں ہی مسلتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …