آج لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان، محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن) پنجاب کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہو رہی ہے جبکہ مختلف شہروں میں مزید بارش کی بھی پیشن گوئی کی گئی ہے۔لاہور کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی، ملتان، راجن پور، لودھراں اور چشتیاں میں بھی ہلکی بارش ہو رہی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، بہاولپور اور ڈی جی خان میں آندھی اور بارش کا امکان ہے۔خیبر پختون خوا، کوئٹہ، ژوب، سبی، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔کاشتکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ آئندہ 5 سے 7 روز کے دوران پنجاب، خیبر پختون خوا، بلوچستان، سندھ، کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں متوقع آندھی، بارش اور ژالہ باری کے پیشِ نظر اپنی فصلوں کی حفاظت کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …