حکومت عوام کو بھوکا مارنا چاہتی ہے، خورشید شاہ

کراچی(میڈیا92نیوزآن لائن) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کہتےہیں کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ ڈالر ڈیڑھ سو روپے کرنے کا معاہدہ کر لیا ہے۔سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے پیپلز پارٹی کےسینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت عوام کو بھوکا مارنا چاہتی ہے۔ حکومت نے آئی ایم ایف کےساتھ ڈالر150 روپے کرنے کا معاہدہ کر لیا ہے اور قوم سےچھپایا جا رہاہے۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو ایک روٹی کھانے کا کہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی حکومت کے خلاف نکل پڑی ہے، اب عوام کی نہیں حکمرانوں کی چیخیں نکلیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …