بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں نے گذشتہ برس کے مقابلے میں زائد رقوم پاکستان بھیجیں، اسٹیٹ بینک آف پاکستان

اسلام آباد (میڈیا92نیوزآن لائن) : بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے اپنا پیسہ وطن پر نچھاور کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کو بڑے تجارتی خسارے کے باعث ڈالرز کی کمی کا سامنا ہے۔ اسی کے پیش نظر موجودہ حکومت کی جانب سے دوست ممالک چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے علاوہ آئی ایم ایف سے قرض حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ایسے حالات میں اب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کی گئی ایک خصوصی رپورٹ میں کہا گیا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ترسیلات زر کے حوالے سے رپورٹ جاری کی ہے۔ جس میں بتایا گیا کہ رواں سال ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہوا ۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ رواں سال بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں نے گذشتہ برس کے مقابلے میں زائد رقوم پاکستان بھیجیں۔گذشتہ 9 ماہ کے دوران بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 16 ارب ڈالرز سے زائد کی رقوم پاکستان بھیجی گئی ہیں۔ ریکارڈ تعداد میں غیر ملکی کرنسی موصول ہونے سے حکومت پر بیرونی ادائیگیوں کا بوجھ کسی حد تک کم ہوا ہے۔ اس حوالے سے حکومت کا کہنا تھا کہ بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات اور معاونت فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ہماری کوشش ہے کہ بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی ضروریات کا زیادہ سے زیادہ خیال رکھا جائے، تاکہ پھر اپنی حکومت سے مطمئن ہو کر پاکستانیوں کی جانب سے زیادہ سے زیادہ رقوم پاکستان بھیجی جائیں۔ بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے زیادہ تعداد میں رقوم پاکستان بھیجے جانے سے حکومت کو بیرونی قرضوں پر زیادہ انحصار نہیں کرنا پڑے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں بھی اوورسیز پاکستانیوں سے ملک میں ڈالر بھیجنے کی درخواست کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …