کراچی: سندھی مسلم سوسائٹی اور خالد بن ولید روڈ پر محکمہ انسداد تجاوزات نے آپریشن کرکے تجاوزات ہٹا دی گئیں

کراچی(میڈیا92نیوزآن لائن) کراچی کے علاقے سندھی مسلم سوسائٹی اور خالد بن ولید روڈ پر محکمہ انسداد تجاوزات نے آپریشن کرکے تجاوزات ہٹا دی گئیں۔کراچی کے علاقوں سندھی مسلم سوسائٹی اور خالد بن ولید روڈ پر انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران متعدد پتھارے، سن شیڈ، چبوترے اور دیگر تجاوزات کا خاتمہ کر دیا۔ڈی ایم سی ایسٹ کے ڈائریکٹر انسدادِ تجاوزات زاہد بن خلیل نے بتایا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں انسداد تجاوزات ٹیم نے پولیس، رینجرز اور ٹریفک پولیس کی مدد سے یہ آپریشن انجام دیا۔انہوں نے بتایا کہ سندھی مسلم سوسائٹی اور خالد بن ولید روڈ پر واقع غیر قانونی طور پر بنائے جانے والے ہوٹلوں کے اضافی کچن، بل بورڈز، چبوترے اور مختلف شورومز کے باہر بنائی جانے والی ڈھلانوں کو ہٹا دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …