کراچی سے ماڈلنگ کے لیے لاہور آنے والی بائیس سالہ لڑکی کو قتل کردیا گیا

کراچی(میڈیا92نیوزآن لائن) کراچی سے ماڈلنگ کے لیے لاہور آنے والی بائیس سالہ لڑکی کو قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق تین نامعلوم ملزمان 22سالہ لڑکی کی لاش سرکاری اسپتال چھوڑ کر فرار ہوگئے، لڑکی کی شناخت اقرا سعید کے نام سے ہوئی ہے جو ماڈلنگ کی غرض سے لاہور آئی تھی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ شبہ ہے کہ لڑکی کو نشہ آورچیز کھلا کرقتل کیا گیا تاہم تین ملزمان کے خلاف قتل کامقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس نے مزید بتایا کہ مقتول لڑکی کے والد کو کراچی سے لاہور بلایا لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …