خواجہ آصف نیب راولپنڈی میں پیش

خواجہ آصف نیب راولپنڈی میں پیش ،بیان ریکارڈ کرا دیا
سابق وفاقی وزیر اپنے اثاثوں سے متعلق بعض دستاویز بھی ساتھ لائے، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے بیان ریکارڈ کیا
پاکستان میں مجموعی اثاثوں ، بیرون ملک جائیداد، ظاہر شدہ اثاثے سال 2000 میں کتنے اثاثے بنائے ، اندرون و بیرون ملک بینک اکاﺅنٹس کی تفصیلات ،بیرون ملک اثاثوں کی دستاویزات سے متعلق سوالات
سوالوں سے متعلق پہلے انہیں آگاہ نہیں کیا گیا۔کچھ ریکارڈ ساتھ لایا ہوں، باقی بھی جلد دیدوں گا،بہت عرصہ بیرون ملک مقیم رہا ہوں، خواجہ آصف کا نیب کو جواب
نیب کو اپنا بیان ریکارڈ کروادیاہے، نیب کو سوالات کے جوابات دیئے نیب والوں نے چائے بھی پلائی، خواجہ آصف کا صحافیوں سے گفتگو
راولپنڈی(میڈیا92نیوز آن لائن) سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف آج نیب راولپنڈی میں پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرا دیاہے۔ قومی احتساب بیورو(نیب) نے سابق وزیردفاع اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما خواجہ آصف کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس طلب کیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم خواجہ آصف کا بیان ریکارڈ کیا۔خواجہ آصف اپنے اثاثوں سے متعلق بعض دستاویز بھی ساتھ لائے۔ نیب نے پاکستان میں مجموعی اثاثوں ، بیرون ملک جائیداد، ظاہر شدہ اثاثے سال 2000 میں کتنے اثاثے بنائے ، اندرون و بیرون ملک بینک اکاﺅنٹس کی تفصیلات ،بیرون ملک اثاثوں کی دستاویزات سے متعلق سوالات کئے آپکے نام پر پاکستان اور بیرون ملک کتنے بنک اکاونٹس ہیں ؟خواجہ آصف نے نیب ٹیم کو جواب دیا کہ سوالوں سے متعلق پہلے انہیں آگاہ نہیں کیا گیا۔کچھ ریکارڈ ساتھ لایا ہوں، باقی بھی جلد دیدوں گا،بہت عرصہ بیرون ملک مقیم رہا ہوں۔ذرائع کے مطابق نیب ٹیم نےخواجہ آصف سے کہا کہ وہ اپنا بیان جواب کی شکل میں تحریری طورپر بھی دیں۔خواب آصف نیب میں بیان ریکارڈ کروا کر باہر آئے تو صحافیوں نے خواجہ آصف کو گھیر لیا اور سوالات کیے ۔خواجہ آصف نے مختصر گفتگو میں بتایا کہ انہوں نے نیب کو اپنا بیان ریکارڈ کروادیاہے۔ نیب کو سوالات کے جوابات دیئے۔جو پوچھا گیا انہوں نے جواب دیا۔ خواجہ آصف نے بتایا کہ نیب والوں نےانہیں چائے بھی پلائی۔واضح رہے نیب ٹیم نے خواجہ آصف کو آج کے لیے دوسری بار طلبی کا نوٹس جاری کیا ۔نیب نے خواجہ آصف کو یکم اپریل کو بھی طلب کیا تھا۔خواجہ آصف بیرون ملک ہونے کے باعث پیش نہیں ہوئے تھے۔قومی احتساب بیورو نے خواجہ آصف سے اثاثوں سے متعلق تفصیلات مانگی ہیں۔ سابق وزیردفاع کا بیان بھی ریکارڈ کیا جائے گا اور تحریری جواب کیلئے سوالنامہ بھی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نیب نے گزشتہ برس اکتوبر میں خواجہ آصف کیخلاف منی لانڈرنگ کے الزام میں تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ نیب نے خواجہ آصف اور ان کی فیملی سے تمام بینک اکاونٹس، قرض اور رقوم کی اندرون و بیرون ملک منتقلی کا ریکارڈ بھی طلب کیا تھا۔یاد رہے کہ نیب ن لیگ قیادت کے دیگر رہنماں کیخلاف بھی تحقیقات کررہا ہے۔ مسلم لیگ ن کی صدر شہبازشریف، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز، سابق وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان کو بھی نیب کی تحقیقات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …