جاتی امرا میں ایمبولینس کے بجائے مولانا فضل الرحمن پہنچ گئے، فواد چوہدری

نواز شریف کو مولانا سیاسی آکسیجن فراہم کررہے ہیں، سپریم کورٹ نوٹس لے،ٹوئٹ
اسلام آباد (میڈیا92نیوز آن لائن)وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن میاں نواز شریف کو سیاسی آکسیجن فراہم کررہے ہیں ،سپریم کورٹ کو اس کا نوٹس لینا چاہیے ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف تو اتنے بیمار تھے سپریم کورٹ کو بتایا گیا تھا کہ اگر ضمانت نہ ملی تو جان کو خطرہ ہے، ہمیشہ کی طرح جھوٹ بولا گیا اور اب ایمبولینس کی بجائے فضل الرحمن وہاں پہنچے ہیں اور میاں صاحب کو سیاسی آکسیجن دے رہے ہیں عدالت عظمی کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …