وزیر اطلاعات فواد چودھری کے نواز ،شہباز اور زرداری پر منی لانڈرنگ کے الزامات

بیرون قرضے لیکر دونوں خاندانوں نے آپس میں تقسیم کئے،قوم اب خمیازہ بھگت رہی ہے ،ٹوئٹس
اسلام آباد (میڈیا92نیوز آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے شریف خاندان اور زرداری خاندان پر ایک بار پھر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں نے بیرون قرضے لیکر آپس میں بانٹ دیئے ،اب عوام اس کا خمیازہ بھگت رہی ہے ۔منگل کے روز دو مختلف ٹوئٹس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ 1947سے 2008 تک پاکستان کا کل بیرونی قرضہ 37 بلین ڈالر تھا۔انہوں نے کہا اس رقم سے اسلام آباد بنا،تربیلا بنا،منگلا بنا، نیول بیسز بنائیں، فوج کو جدید ہتھیاروں سے لیس کیا گیا۔ اسی رقم سے گوادر بنایا اورموٹر وے بھی بنی۔2008 سے 2018 کے درمیان بیرونی قرضہ پہنچا97 ارب ڈالر پر، یعنی 60 ارب کا اضافہ ہوا۔ سوال یہ ہے یہ پیسہ کہاں گیا؟فواد چودھری نے الزام عائد کیا کہ ٓیہ پیسہ دو خاندانوں نے آپس میں تقسیم کیا۔انہوں نے کہا حدیبیہ فراڈکا ماڈل دونوں حکمران خاندانوں نے بار بار استعمال کیا،پیسہ ہنڈی اور حوالہ سے باہر بھیجا گیا اور گھمایا گیا، جس کا خمیازہ آج عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے، جعلی اکاؤنٹس اور جعلی لوگ استعمال ہوئے۔نواز،شہباز اور زرداری اس تماشے کے مرکزی کردار ہیں اور سائیڈ رول والے درجنوں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …