کراچی میں 19 سالہ نوجوان مبینہ طور پر بلڈنگ کی چھت سے گر کر جاں بحق

پولیس بلال کو پکڑنے آئی تھی،بلڈنگ سے پولیس نے اسے دھکا دے ‘مقتول بھائی
کراچی(میڈیا92نیوز آن لائن)شہر قائد کے علاقے لانڈھی قذافی ٹاؤن میں 19 سالہ نوجوان مبینہ طور پر بلڈنگ کی چوتھی منزل سے گر کر جاں بحق ہو گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق منگل کے روز کراچی کے علاقہ لانڈھی قذافی ٹاؤن میں 19 سالہ نوجوان مبینہ طور پر بلڈنگ کی چوتھی منزل سے گر کر جاں بحق ہو گیا، متوفی کی لاش جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہے ،جس کی شناخت بلال خان کے نام سے ہوئی۔پولیس کے مطابق نوجوان بلال نے چھاپے کے دوران بھاگنے کی کوشش کی اور وہ بلڈنگ کی چھت سے گر کر ہلاک ہوا جبکہ بلال کے بھائی نے اپنے بیان میں بتایا کہ پولیس بلال کو پکڑنے آئی تو وہ بھاگ کر بلڈنگ کی چوتھی منزل پر گیا ،جہاں سے پولیس نے اسے دھکا دےدیا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …