پاک فوج کی میجر صاعقہ گلزار نے امریکہ میں ملک کا نام روشن کردیا

میجر صاعقہ گلزار نے دنیا بھر کے 52 فوجیوں میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے گولڈ میڈل حاصل کیا
اسلام آباد(میڈیا92نیوز آن لائن) پاک فوج کی میجر صاعقہ گلزار نے امریکہ میں ملک کا نام روشن کردیا اور عالمی تربیتی مقابلے میں دنیا بھر کے 52 فوجیوں میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کی خاتون میجر صاعقہ گلزار نے امریکا میں عالمی فوجی تربیت کے دوران دنیا بھر سے حصہ لینے والے 52 فوجی اہلکاروں کی موجودگی میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے ملک کا نام روشن کردیا، پہلی پوزیشن لینے پر انہیں گولڈ میڈل بھی دیا گیا۔مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والی میجر صاعقہ گلزار کا تعلق وہاڑی سے ہے اور ان کے والد گلزار مسیح سدھو مقامی ٹیچر ہیں۔ سوشل میڈیا پر خاتون میجر کی کامیابی پر مبارک بادیں دی گئیں اور ان کی عسکری صلاحیتوں کو سہرایا گیا۔اس ضمن میں قومی چینل پاکستان ٹیلی وڑن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں میجر صاعقہ گلزار کی کاوشوں کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …