کینسر کی درست تشخیص اب کتے کریں گے!

کراچی (میڈیا92نیوزآن لائن) کتّوں کو انسان کا بہترین دوست سمجھا جاتا ہے اور تحقیق نے ایک مرتبہ پھر ثابت کر دیا ہے کہ کتوں میں پائی جانے والی سونگھنے کی زبردست صلاحیت سے ڈاکٹرز بھی استفادہ کر سکتے ہیں۔ سائنسدانوں نے اپنی نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ کتے پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا افراد کے خون کو سونگھ کر تقریباً 97؍ فیصد کامیابی سے مرض کی تصدیق کر سکتے ہیں۔ یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ ماہرین نے یہ پتہ لگایا ہے کہ کتے سونگھ کر کینسر کی تشخیص کر سکتے ہیں لیکن بایو سینٹ ڈی ایکس فارماسیوٹیکل کی جانب سے کی جانے والی نئی تحقیق نے سابقہ ڈیٹا کی تصدیق کی ہے۔ یہ بات ثابت ہے کہ کتوں کے سونگھنے کی طاقت انسانوں کے مقابلے میں 10؍ ہزار گنا زیادہ طاقتور ہوتی ہے جبکہ مرگی کا دورہ پڑنے سے قبل ہی کتوں کو استعمال کرتے ہوئے مریض کو خبردار کیے جانے کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ تحقیق کرنے والی ٹیم کی سربراہ ہیتھر جنکیرا کا کہنا ہے کہ اگرچہ پھیپھڑوں کا کینسر کی سونگھ کر تصدیق کرنا کوئی علاج نہیں لیکن قبل از وقت اس مرض کی تشخیص بروقت علاج کا موقع فراہم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …