رمضان شوگر ملز کیس: شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن رپورٹ عمر خالد سے) لاہور کی احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کر دی۔لاہور کی احتساب عدالت میں آشیانہ ورمضان شوگر ملز کیس کی سماعت میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے فرد جرم عائد ہونے پر صحتِ جرم سے انکار کر دیا۔دورانِ سماعت نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ یہ اختیارات سے تجاوز کا کیس ہے، رمضان شوگر ملز کیس میں مل کے لیے سرکاری خزانے سے نالہ بنایا گیا۔میاں شہباز شریف نے عدالت میں کہا کہ میں نے 10 سال میں حکومت کے کئی سو ارب روپے بچائے ہیں ۔عدالت نے کہا کہ یہ قانونی اور پروسیجرل چیزیں ہیں جو قانون کے مطابق ہونی ہیں، آپ کو سب کچھ کہنے اور سنانے کا موقع دیا جائے گا۔اس موقع پر شہباز شریف نے کچھ کہنے کی کوشش کی تو عدالت نے انہیں کہنے سے روک دیا۔شہباز شریف نے پوچھا کہ کیا میں نے نالے کے لیے سرکاری خزانہ استعمال کرنا تھا؟عدالت نے کہاکہ ابھی آپ پر یہ الزام ہے، جسے ثابت ہونا باقی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …