وزیر اعظم آفس کی چھٹی منزل پر آگ لگ گئی ، عمران خان موجود نہیں تھے

آگ لگنے کے فوری بعد ایمرجنسی آلارم بجا دیئے گئے اور وہاں ہر موجود تمام عملے کو آفس سے نکال دیا گیا، آگ لگنے کی وجو معلوم نہ ہوسکی
اسلام آباد( میڈیا92نیوزآن لائن ) وزیر اعظم آفس کی چھٹی منزل پر آگ لگ گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم سیکرٹریٹ خالی کرا لیا گیا ہے جبکہ فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں آگ بجھانے کے لیے بھجوا دی گئی ہیں، آگ بجھانے والا عملہ چھٹی منزل پر پہنچ گیا۔ق وزیراعظم عمران خان آفس میں موجود نہیں تھے، آگ لگنے کے فوری بعد ایمرجنسی آلارم بجا دیئے گئے اور وہاں ہر موجود تمام عملے کو آفس سے نکال دیا گیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہیں آئی، تاہم آگ بجھانے کے لئے فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر موجود ہے اور آگ بجھانے کو کوشش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …