اسلام آباد میں بارش کے باعث پولن کی مقدار میں کمی

اسلام آباد میں بارش کے باعث پولن کی مقدار میں کمی ہو گئی
شہر میں پولن کی مقدار 17 ہزار مکعب میٹر رہی جب کہ چار روز قبل شہر میں پولن کی مقدار 43 ہزار مکعب میٹر سے زائد ہو گئی تھی، محکمہ موسمیات
اسلام آباد(میڈیا92نیوز آن لائن) اسلام آباد میں بارش کے باعث پولن کی مقدار میں کمی ہو گئی۔ دارالحکومت میں پولن کی مقدار 17 ہزار مکعب میٹر پر آ گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں پولن کی مقدار میں خاطر خواہ کمی واقع ہو گئی ہے اور شہر میں پولن کی مقدار 17 ہزار مکعب میٹر رہی جب کہ چار روز قبل شہر میں پولن کی مقدار 43 ہزار مکعب میٹر سے زائد ہو گئی تھی۔اسلام آباد کے سیکٹر ای ایٹ میں 4 ہزار 231 مکعب میٹر، ایف ٹین میں 2 ہزار 382 مکعب میٹر، سیکٹر جی سکس میں 3 ہزار 815 مکعب میٹر جب کہ سب سے زیادہ سیکٹر ایچ ایٹ میں 9 ہزار 469 مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی۔واضح رہے کہ موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی اسلام آباد میں پولن کی مقدار میں خطرناک حد تک اضافہ ہو جاتا ہے جس سے پولن الرجی سے متاثرہ افراد سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے شہریوں کو باہر نکلتے وقت روزانہ نیا ماسک استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔پولن جنگلی شہتوت اور پیلے پھولوں سے بیج نما پاڈر اڑنے سے پھیلتا ہے جب کہ دھوپ نکلنے اور ہوا چلنے سے پولن اڑ کر الرجی کا باعث بنتا ہے۔سیکٹر ایچ ایٹ میں 36 ہزار نو سو 39 فی مکعب میٹر، سیکٹر آی الیون میں سب سے زیادہ آٹھ ہزار 8 سو 24 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی، اسی طرح سنیٹر ایف ٹن میں چھ ہزار 8 سو 68 جب جی سکس میں 7 ہزار چار سو 85 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔ تاہم اب اس میں خاطر خواہ کمی واقع ہو چکی ہے۔بہار کے موسم میں پھولوں کے ذرات جنھیں ہم زردانے بھی کہتے ہیں ہوا میں بہت زیادہ مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔ یہ زردانے بہت چھوٹے ہوتے ہیں اور انہیں صرف مائیکرواسکوپ کی مدد سے ہی دیکھا جا سکتا ہے۔یہ زردانے جب حساس لوگوں کے جسم میں داخل ہوتے ہیں تو یہ جسم میں مختلف علامات پیدا کرتے ہیں۔ صبح 5 بجے سے 10 بجے تک بہت زیادہ مقدار میں زمینی سطح پر ہوتا ہے اسی طرح شام 5 بجے سے آدھی رات تک پولن کی تعداد زیادہ ہوتی ہے۔پولن الرجی کا موسم عموما فروری کے آخری ہفتے سے شروع ہوکر مئی کے پہلے ہفتے تک رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …