شریف خاندان کے فرنٹ مین دبئی فرار ہوتے ہوئے گرفتار

شریف خاند ان کے فرنٹ مین محمد مشتاق چینی دبئی فرار ہوتے ہوئے گرفتار
مشتاق چینی نے سلما ن شہباز کے اکا ونٹ میں 60کر وڑ کی ٹرانز یکشن کی تھی
لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن )رمضان شوگر ملز کے مینیجر اور شریف خاند ان کے فرنٹ مین محمد مشتاق چینی کو لاہور سے دبئی فرار ہوتے ہوئے ا یف آئی اے امیگریشن حکا م نے گرفتار کرکے نیب کے حو الے کر دیا ، مشتاق چینی نے سلما ن شہباز کے اکا ونٹ میں 60کر وڑ کی ٹرانز یکشن کی تھی ۔ تفصیلا ت کے مطابق رمضان شوگر مل کے مینجر محمد مشتاق چینی کو لاہور سے دبئی فرار ہونے کی کوشش میں گرفتار کیا گیا، ایف آئی اے امیگریشن نے محمد مشتاق کا نام ای سی ایل میں شامل ہونے پر آف لوڈ کرکے اسے نیب کے حوالے کر دیا محمد مشتا ق پی آئی اے کی پرواز 203 سے لاہور سے دبئی روانہ ہو رہا تھا، محمد مشتاق کا نام نیب کی درخواست پر ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق مشتاق چینی شریف فیملی کا فرنٹ مین ہے جو حمزہ شہباز کی ماڈل ٹاؤن میں گرفتاری کے موقع پر انڈر گراؤنڈ ہوگیا تھا، مشتاق نے سلمان شہباز کے اکاؤنٹ میں 60 لاکھ کی ٹرانزکشن کی تھی۔(درانی)

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …