قمر زمان کائرہ وکلا کو روکنے پر برہم

اگر وکلا عدالت نہیں آئیں گے تو کیس کیسے لڑیں گے، ہم نے جلسے کی کال دیدی تو اس ڈری ہوئی حکومت کا کیا ہو گا، قمر زمان کائرہ
اسلام آباد(میڈیا92نیوز آن لائن )پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے پولیس کی جانب سے بعض وکلا کو روکنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم پانچ افراد عدالت آئے ہیں اور پانچ ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے پولیس کی جانب سے بعض وکلا کو روکنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم پانچ افراد عدالت آئے ہیں اور پانچ ہزار پولیس اہلکار تعینات ہیں، اگر وکلا عدالت نہیں آئیں گے تو کیس کیسے لڑیں گے،اگر ہم نے جلسے کی کال دیدی تو اس ڈری ہوئی حکومت کا کیا ہو گا۔اس سے قبل سیکیورٹی اہلکاروں نے سابق صدر آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک اور لطیف کھوسہ کو گاڑی احتساب عدالت کے داخلی دروازے تک لے جانے سے روکا تھاجس پر سابق صدر کے وکیل لطیف کھوسہ برہم ہو گئے تھے۔بعد ازاں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ اس سے زیادہ نکمی حکومت نہیں دیکھی،اتنا سینئر وکیل ہوں اور اتنی دور روک دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم قانون کے مطابق مقابلہ کریں گے، ایسے روکے جانا سراسر زیادتی ہے، اگر یہی پاکستان کا نیا قانون اور ایسی ریاست مدینہ ہے تو پھر دیکھ لیں،ایسا چلے گا تو پھر دوبارہ نہیں آئیں گے،پھر ٹرائل یہ خود ہی چلائیں گے………………….

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …