کبھی اپنی زندگی میں ایسی نکمی حکومت نہیں دیکھی، لطیف کھوسہ

مجھے عدالت میں جانے روک دیا ، کیس کی پیروی کون کرے گا،یہی پاکستان کا نیا قانون اور ریاست مدینہ ہے؟ ہم بھی اگلی پیشی پر نہیں آئیں گے حکومت خود ٹرائل چلائے ،لطیف کھوسہ کو احتساب عدالت کے داخلی دروازے تک گاڑی لے جانے کی اجازت نہ ملنے پر شدید برہم
اسلام آباد(میڈیا92نیوز آن لائن)پیپلز پارٹی کے رہنما اور آصف زرداری کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ میں نے کبھی اپنی زندگی میں ایسی نکمی حکومت نہیں دیکھی مجھے عدالت میں جانے روک دیا گیااگرعدالت نہیں گیا تو کیس کی پیروی کون کرے گا اگر یہی پاکستان کا نیا قانون اور ریاست مدینہ ہے تو پھر ہم بھی اگلی پیشی پر نہیں آئیں گے حکومت خود یہ ٹرائل چلائے ۔سابق صدر آصف زرداری اوران کی ہمشیرہ فریال تالپور اور دیگر کی اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر آصف زرداری کے وکلاءفاروق ایچ نائیک، لطیف کھوسہ سمیت پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ، چوہدری منظور اور سہیل انور سیال احتساب عدالت پہنچے۔لطیف کھوسہ کو احتساب عدالت کے داخلی دروازے تک گاڑی لے جانے کی اجازت نہ ملنے پر وہ شدید برہم ہوگئے اور انتظامیہ سے تلخ کلامی بھی کی اس موقع پرانہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتنا سینئر وکیل ہوں اور اتنی دور روک دیا گیا کیا ایسے روکے جانا سراسر زیادتی نہیں ہے انہوں نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میں نے کبھی اس سے زیادہ نکمی حکومت نہیں دیکھی جو انتقامی کاروائیوں میں لگی ہوئی ہے لطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ معلوم نہیں حکومت نے ایسا ماحول کیوں پیدا کیا ہے؟حالانکہ آصف زرداری نے کارکنوں کو آنے سے منع کر رکھا ہے اوراگر ایسا چلے گا تو پھر دوبارہ ہم عدالت بھی نہیں آئیں گے حکومت پھر ٹرائل یہ خود ہی چلائے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر یہی پاکستان کا نیا قانون ہے اور ایسی ریاست مدینہ ہے تو پھر دیکھ لیں، ہم قانون کے مطابق مقابلہ کریں گے۔اس موقع پر رہنما پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم عدالتوں سے قتل ہو کر بھی عدالتوں کا سامنا کرتے اور پیش ہوتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حیران ہیں کہ یہاں ہم 5 لوگ آئے ہیں اور 5 ہزار سیکیورٹی اہلکار کھڑے ہیں، وکلا ءعدالتوں میں نہیں آئیں گے تو کیس کیسے لڑیں گے(اشفاق خان)

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …