نیب کی درخواست پر حمزہ شہباز کے محافظوں کیخلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن میں مقدمہ درج

کارسرکار میں مداخلت اورتوڑ پھوڑ سمیت 6 دفعات شامل
حمزہ شہبازکے گارڈزنے نیب ٹیم سے مزاحمت کی اور کپڑے پھاڑے‘متن
لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب) کی درخواست پر حمزہ شہبازکے محافظوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمے میں کارسرکار میں مداخلت اورتوڑ پھوڑ سمیت 6 دفعات شامل کی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق نیب نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مرکزی رہنما (ن)لیگ حمزہ شہبازکے محافظوں کیخلاف مقدمہ درج کرادیا ،مقدمہ تھانہ ماڈل ٹاو ن میں درج کرایاگیا،مقدمے میں کارسرکار میں مداخلت اور توڑپھوڑ سمیت 6 دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمہ نیب کے ڈرائیورکی مدعیت میں درج کیا گیا، ایف آئی آر کے متن میں کہاگیا ہے کہ حمزہ شہبازکے گارڈزنے نیب ٹیم سے مزاحمت کی اور کپڑے پھاڑے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب ٹیم نے حمزہ شہباز کی گرفتار ی کے لئے ان کے گھر پر چھاپہ مارا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …