کیا فیصل واڈا نے 2 شادیاں کررکھی ہیں؟

فیصل واڈا نے 2 شادی کررکھی ہیں، رانا مشہود کا دعویٰ
وفاقی وزیر نے الیکشن کمیشن جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی میں صرف ایک شادی کا ذکر کیا ،لیگی رہنما
لاہور (میڈیا92نیوز آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی وزیر فیصل واڈا نے 2 شادیاں کررکھی ہیں تاہم الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے گوشواروں اور کاغذات میں ظاہر نہیں کئے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا ہے کہ فیصل واڈا نے عام انتخابات میں حصہ لینے سے قبل جو کاغذات الیکشن کمیشن جمع کرائے تھے وہ جھوٹ کا پلندا ہیں،بیرون ملک ان کی ایسی جائیدادیں سامنے آرہی ہیں جو گوشوارے میں ظاہر نہیں کی گئیں لیکن یہاں تمام ادارے خاموش ہیں ،رانا مشہود خان نے دعوی کیا ہے کہ فیصل واوڈا نے 2 شادیاں رچا رکھی ہیں جس کا انہوں نے خود اعترا ف کیا ہے ،الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے کاغذات میں انہوں نے صرف ایک شادی کا ذکر کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …