لاہور: نیب کا شہبازشریف کی رہاشگاہ پر چھاپہ

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ نون کے صدر میاں شہبازشریف کی لاہور میں رہائشگاہ 96 ایچ پر چھاپہ مارا ہے۔مسلم لیگ نون پنجاب کے ترجمان ملک محمد احمد کے مطابق نیب والے بغیر وارنٹ میاں شہباز شریف کے گھر کی تلاشی لینے کے لیے آ گئے۔جب ملک محمد احمد سے پوچھا گیا کہ کیا نیب حکام حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے آئے ہیں؟تو اس پر انہوں نے جواب دیا کہ مجھے اس کا علم نہیں۔نیب کی 6 سے 7 افراد پر مشتمل ٹیم نے میاں شہباز شریف کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز سے متعلق کچھ دستاویز کی چھان بین کے سلسلے میں یہ چھاپہ مارا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس سوال پر کہ کیا حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے کا امکان ہے نیب حکام نے اس بات کے جواب میں نہ ہی اس کی تصدیق کی اور نہ ہی تردید کی۔رئیس انصاری نے یہ بھی بتایا کہ یہ رہائش گاہ میاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے سلمان شہباز کی ہے، یہاں حمزہ شہباز نہیں رہتے البتہ چھاپے کے وقت گھر میں میاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز موجود تھے۔دوسری جانب نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون کے رہنما اور میاں شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو حراست میں لینے کیلئے یہ چھاپہ مارا گیا ہے۔نیب ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے خلاف چھاپہ مارا گیا ہے۔نیب ذرائع نے یہ بھی کہا کہ حمزہ شہباز اور نیب کی ٹیم کے درمیان الزامات پر گفتگو جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …