پاکستان کا کینیڈا سے ویزا سینٹراسلام آباد منتقل کرنے کا مطالبہ

اقدام سے کینیڈین امیگریشن حکام کو پاکستان میں ویزا کی درخواستوں کی جانچ پڑتال میں آسانی ہو گی:پاکستانی ہائی کمشنر
اوٹاوہ(میڈیا92نیوز آن لائن) کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ نے کینیڈین حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک میں سیکورٹی کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد کینیڈین دیگر مغربی ملکوں کی طرح اپنا ویزا پراسیسنگ سینٹر کو اسلام آباد میں واقع اپنے ہائی کمیشن میں منتقل کرے۔جمعہ کو کینیڈین ہاؤس آف کامنز میں کینیڈا پاکستان فرینڈ شپ گروپ کے اجلاس کے دوران پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ اس اقدام سے کینیڈین امیگریشن حکام کو پاکستان میں ویزا کی درخو استوں کی جانچ پڑتال میں آسانی ہو گی۔ہائی کمشنر نے فرینڈ شپ گروپ کو متعدد مسائل پر بریفنگ دی ،جس میں پاکستان نہ جانے کی سفری ہدایت اور پاکستانی طلبا و تاجروں کے ویزا مسترد ہونے کی بڑھتی ہوئی شرح جیسے مسائل شامل تھے۔ کینیڈین حکومت نے پاکستان میں سیکورٹی کی ابتر صورتحال کو دیکھتے ہوئے اپنا ویزا پراسیسنگ سینٹر اسلام آباد سے ابوظہبی اور برطانیہ منتقل کردیا تھا ،تاہم اب صورتحال میں بہتری کےساتھ ہی متعدد مغربی ممالک نے اپنے ویزا سینٹرز واپس اپنے ہائی کمیشن اور سفارتخانوں میں منتقل کر دیے ہیں۔رضا بشیر تارڑ نے فرینڈشپ گروپ کو ملک میں سیکورٹی کی بہتر صورتحال اور اہم شعبوں میں اصلاحات متعارف کرانے کی نئی حکومت کی ترجیحات پر بریفنگ دی۔ انہوں نے اس کےسساتھ ساتھ پاکستان کے آٹو موبائل، ٹیلی کام، توانائی، مینوفکچرنگ اور سیاحت کے شعبوں میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے دوستانہ پالیسیوں کی بھی نشاندہی کی جس سے کینیڈا کی کمپنیاں فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔ہائی کمشنر نے کہا کہ کینیڈا اپنی شراکت داریوں کو مختلف جہتوں میں آگے بڑھاتا ہے، پاکستان ایشیا کی ان ابھرتی ہوئی معیشتوں میں سے ایک ہے جو بے پناہ مواقع فراہم کر رہی ہیں. انہوں نے کہا کہ پاکستان کینیڈا کےساتھ تعلقات بشمول سیاسی، تجارتی، سرمایہ کاری اور ترقیاتی شعبوں میں مکمل بحالی چاہتا ہے‘انہوں نے اراکین پارلیمنٹ کو بتایا کہ دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ تجارتی تعلقات کو مزید بہتر بنانے اور تاجروں کو کینیڈا کا دورہ کرا کر اپنے ہم منصبوں سے ملانے کی ضرورت ہے جس سے دوطرفہ تجارتی تعلقات میں درکار بہتری میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح پاکستان سفر نہ کرنے کے حوالے سے ہدایت نامہ ختم کیے جانے سے کینیڈین تاجروں کو سفر اور منافع کمانے کے موجودہ مواقعوں سے فائدہ اٹھانے میں مدد ملے گی۔ کینیڈا پاکستان فرینڈ شپ گروپ کے مشترکہ چیئرمین روب اولی فینٹ نے دونوں ملکوں کی پارلیمنٹ کے درمیان دوستانہ مراسم کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …