کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل نے اپنی ذمہ داری نہیں نبھائی‘ڈاکٹر ملیحہ لودھی

سلامتی کونسل اصلاحاتی عمل کو مخصوص ممالک کی خواہشات کے تابع نہیں کیا جا سکتا
پاکستان کا قراردادوں پر عملدرآمد نہ ہونے پر شدید مایوسی کا اظہار ،بیان
نیویارک(میڈیا92نیوز آن لائن)اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کشمیر سے متعلق قراردادوں پر عمل درآمد نہ ہونے پر شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلامتی کونسل نے اپنی ذمہ داری نہیں نبھائی۔جمعہ کو ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل میں اصلاحات کے لیے مذاکراتی عمل میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقوں میں لوگوں سے وعدے پورے نہ کرنا سلامتی کونسل کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،کشمیر میں قراردادوں پر عمل درآمد نہ ہونے کا مطلب سلامتی کونسل نے اپنی ذمہ داری نہیں نبھائی۔انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل اصلاحات کے عمل کو مخصوص ممالک کی خواہشات کے تابع نہیں کیا جا سکتا۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ غیر مستقل ارکان ہی سلامتی کونسل کی کارروائیوں اور ضوابط میں اصلاحات کی بات کرتے ہیں جبکہ پاکستان سلامتی کونسل کے اندرونی ضوابط اور کارروائیوں کے متعلق تجربہ رکھتا ہے۔پاکستانی مندوب نے کہا کہ سلامتی کونسل کے مستقل ارکان اپنے مفادات کو عالمی ذمہ داریوں پر فوقیت دیتے آئیں ہیں ،تاہم مستقل اور غیر مستقل رکنیت کا باہمی تناسب غیر مستقل ارکان کے حق میں بڑھایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …