شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(میڈیا92نیوز آن لائن) وزارت داخلہ نے قائد حزب اختلا ف شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکال دیا ہے شہباز شریف کا نا م لا ہو ر ہا ئیکو رٹ کے حکم پر ای سی ایل سے نکا لا گیا ہے ۔ تفصیلا ت کے مطابق وزارت داخلہ نے ہائی کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکال دیا ہے، محکمہ داخلہ کی جانب سے شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف چند روز میں لندن کے لیے روانہ ہوں گے جہاں وہ اپنی پوتی کی تیمارداری کریں گے، اس کے علاوہ وہ برطانیہ میں قیام کے دوران شہباز شریف صحت کے مسائل کے حوالے سے اپنے معالجین سے رابطہ بھی کریں گے اور اپنی طبی معائنہ بھی کر ائیں گے ۔( درانی )

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …