اسلام آباد ہائی کورٹ سے انصاف کی امید ہے ‘عثمان ڈار

اسلام آباد(میڈیا92نیوز آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈارنے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے انصاف کی امید ہے ‘ بلاول باولاہوگیا ،اپنے ہی صوبے میں ٹرین مارچ کر رہا ہے۔جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ کرپشن کنگ کےخلاف کیس پیروی کے لیے ہائیکورٹ آیاہوں،اسلام باد ہائیکورٹ سے پہلے بھی انصاف ملا ہے ،مجھے امید ہے کہ آج بھی انصاف ملے گا،آصف علی زرداری کو باسٹھ ون ایف کے تحت اثاثے چھپانے پر نااہل کیا جائےگا،آصف علی زرداری بتائیں مہرین شاہ کون ہیں،مہرین شاہ اور محمد ادریس کے نام پر بیرون ملک گاڑیاں جائیدادوں کی خریداری ہوئی،مہرین شاہ محمد ادریس کے نام پر بے نامی جائیدایں بنائی گئی ہیں،آصف علی زرداری اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے بتائیں کے مہرین شاہ اور محمد ادریس کون ہیں،بلاول باولاہوگیا ہے اپنے ہی صوبے میں ٹرین مارچ کر رہا ہے۔( بشارت راجہ)

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …