آج پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقارعلی بھٹوکی40ویں برسی

پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقارعلی بھٹوکی40ویں برسی آ ج منائی جائے گی
اسلا م آ با د(میڈیا92نیوز آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین و سابق وزیر اعظم ذوالفقارعلی بھٹوکی40ویں برسی آ ج جمعرات کو منائی جائے گی اس سلسلے میں جہانیاں سمیت ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے تمام ڈویژنل ،ضلعی،تحصیل اور سٹی دفاتر میں ذوالفقار علی بھٹو کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور اجتماعی فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا جائے گا۔پاکستان کے پہلے منتخب جمہوری وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کا عہد سیاست صرف 12سال پر محیط تھا، جس میں 6 سال ان کے عہد ِحکومت کے بھی شامل ہیں، ان 12 برسوں میں ذوالفقار علی بھٹو کو غیر معمولی عزت اور شہرت نصیب ہوئی۔برسی کے موقع پر ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروںمیں سیمینارز،جلسے ،جلوس،مذاکرے،مشاعرے اور دیگر تقریبات منعقد ہوں گی جس میں قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوریت اور ملک و قوم کیلئے خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی جائے گی اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے جبکہ نجی ٹی وی چینلزسے بھی خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے جس میںسابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی ملک و قوم کیلئے پیش کی گئی خدمات کو اجاگر کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …