وزیراعظم عمران خان آج وفاقی اردو یونیورسٹی حیدرآباد کا سنگ بنیاد رکھیں گے

اسلام آباد(میڈیا92نیوزآن لائن رپورٹ اظہر محمود سے) وزیراعظم عمران خان آج وفاقی اردو یونیورسٹی حیدرآباد کا سنگ بنیاد رکھیں گے جس کی تقریب اسلام آباد میں ہوگی۔سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں یونیورسٹی کے قیام کا دیرینہ مطالبہ آج پورا ہونے جارہا ہے، حیدرآباد کی سیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے یونیورسٹی کے کیمپس کے سنگ بنیاد کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔حیدرآباد یونیورسٹی کے سنگ بنیاد کی تقریب آج سہہ پہر چار بجے وزیراعظم سیکریٹریٹ میں ہوگی جس کے لیے تحریک انصاف اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کو تقریب کے دعوت نامے جاری کیے گئے ہیں۔تقریب میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، تحریک انصاف کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی شریک ہوں گے۔دوسری جانب وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے اعلان سے کچھ نہیں ہوگا، یونیورسٹی بنانے کے لیے سندھ اسمبلی سے رجوع کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …