وفاقی دارالحکومت سے خطرناک وائرس پھیلنے کا خدشہ

نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر ایبولا وائرس کی تشخیص کرنے والا تھرمو اسکینر خراب، وائرس پھیلنے کا خدشہ پیدا
اسلام آباد(میڈیا92نیوز آن لائن)نیواسلام آباد ائیرپورٹ پر ایبولا وائرس کی تشخیص کرنے والا تھرمو اسکینر خراب ہونے سے وائرس پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ سے آنے والے مسافروں کو تھرمو اسکینر سے چیک کرنا لازمی ہوتا ہے تاکہ ایبولا وائرس کی تشخیص ہوسکے اور اس سلسلے میں اسلام آباد ائیرپورٹ پر ایک تھرمو اسکینر نصب کیا گیا تھا جو ناکارہ ہوگیا ہے۔تھرمو اسکینر خراب ہونے کی وجہ سے مسافروں کی وائرس چیکنگ کا عمل رک گیا ،جس کے باعث وفاقی دارالحکومت سے وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تھرمو اسکینر خراب ہونے کےساتھ محکمہ صحت کاعملہ بھی ائیرپورٹ سے غائب ہے۔واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت کی ہدایت پر 2014 میں بےنظیر بھٹو ائیرپورٹ پر ایبولا وائرس کی چیکنگ کے لیے تھرمو اسکینر لگایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …