ادویات کی قیمتوں میں بلاجواز اضافہ، کمپنیوں کےخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

عوام کو ریلیف پہنچانا ذمہ داری ہے ‘بذاتِ خود جائزہ لے رہا ہوں‘مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے،ذمہ داران کو نہیں چھوڑوں گا
وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی
اسلام آباد(میڈیا92نیوز آن لائن) وفاقی وزیر برائے قومی ادارہ صحت (این ایچ ایس) عامر محمود کیانی نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر ادویات بنانے والی کمپنیوں کےخلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا ہے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا کہ حالانکہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان(ڈریپ) اس معاملے کو دیکھ رہی ہے لیکن بحیثیت حکومتی نمائندے کہ عوام کو ریلیف پہنچانا میری ذمہ داری ہے اور میں ان کو جوابدہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں بذاتِ خود اس معاملے کا جائزہ لے ہوں اور ادویات کی قیمتوں میں غیر قانونی اور بلاجواز اضافہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔عامر کیانی کا کہنا تھا کہ کچھ کمپنیوں کو ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی اجازت دی گئی تھی لیکن دیکھا گیا کہ کچھ دوسری کمپنیوں نے خود سے قیمتوں میں اضافہ کیا‘۔’میں انہیں نہیں چھوڑوں گا کیوں کہ اس کی وجہ سے مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے، اس کے علاوہ ہم نے ایک آنلائن سہولت بھی متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے ذریعے عوام قیمتوں کی تصدیق کرسکیں گے۔واضح رہے کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے حکومت کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …