شیخو پورہ:خون سفید ہو گیا‘سگے ماموں نے 8 سالہ علی شیر کو قتل کرکے نہر میں پھینک دیا

ملزم نے معصوم بچے کو اغواءکے بعد قتل کیا‘جس کی لاش تین روز بعد ملی
شیخوپورہ (میڈیا92نیوز آن لا ئن )صفدرآباد میں انسانیت سوز واقعہ ،سگے ماموں نے چار بہنوں کے اکلوتے بھائی 8 سالہ حقیقی بھانجے علی شیر کو اغواء کے بعد قتل کرکے نہر میں پھینک دیا۔ معصوم بچہ کی لاش تین روز بعد میلی برجی کے قریب نہر سے مل گئی ۔تفصیلات کے مطابق صفدرآباد کے نواحی گاؤں اصغر آباد کے رہائشی محنت کش وقاص کے 8 سالہ بیٹے علی شیر کو گوجرانوالہ سے آئے ہوئے اس کے سگے ماموں علی رضا تین روز قبل گھر سے اغواء کرکے لیجا کر قریبی نہر میں علی رضا کو گلہ دبا کر قتل کردیا اور نعش نہر میں پھینک کر فرار ہوگیا مقتول بچے علی شیر کی لاش آج صفدرآباد کے قریبی گاؤں میلی برجی کے قریب نہر سے لاش مل اطلا ع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علی شیر کی لاش کو قبضہ میں لیکر ضروری کاروائی شروع کردی معصوم علی شیر چار بہنوں کا اکلwوتا بھائی ہے علی شیر کے والد وقاص کے مطابق چار روز قبل علی شیر سکول میں سالانہ رزلٹ میں دوسری جماعت سے اوّل پوزیشن بھی حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …