پنجاب فوڈ اتھارٹی کی رات گئے کاروائی‘440,52ملاوٹ شدہ دودھ کی اسلام آباد منتقلی ناکام بنا دی

2افراد گرفتار‘مقدمہ درج‘برآمد کردہ دودھ ضائع کر دیا گیا
اسلام آباد(میڈیا92نیوز آن لائن)پنجاب فوڈ اتھارٹی (پی اے ایف)اور انتظامیہ نے 440,52لیٹر ملاوٹ شدہ دودھ کی براستہ موٹروے اسلام آباد منتقلی کو ناکام بنا دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق مذکورہ دودھ کی منتقلی سے متعلق اطلاع ملنے پر پنجاب فوڈ اتھارٹی ،انتظامیہ اور پولیس کی بھاری نفری نے موٹرے انٹر چینج پر بروقت کاروائی کی اور مشکوک کنٹینرز کی جانچ پڑتال کی ،جانچ پڑتال کے دوران کنٹینرز سے 440,52لیٹر ملاوٹ شدہ دودھ برآمد کیا گیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکام نے کنٹینرز میں موجود 2افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور برآمد شدہ دودھ کو ضائع کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …