سندھ حکومت کا کل عام تعطیل کا اعلان

ذوالفقار علی بھٹو کی 40 ویں برسی کے موقع پر صوبائی حکومت کے تحت چلنے والے تمام ادارے بند رہیں گے، نوٹیفکیشن جاری
کراچی(میڈیا92نیوز آن لائن) سندھ حکومت نے کل 4 اپریل کو بانی پاکستان پیپلزپارٹی ذوالفقار علی بھٹو کی 40 ویں برسی کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر صوبائی حکومت کے تحت چلنے والے تمام ادارے بند رہیں گے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ صوبائی حکومت کے ماتحت چلنے والی خودمختار و نیم خود مختار ادارے، کارپوریشنز اور لوکل کونسلز کے دفاتر بند رہیں گے۔ بانی پیپلزپارٹی کی برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں تعزیتی جلسہ منعقد کیا جائے گا جس میں پورے ملک سے جیالے شرکت کریں گے اور جلسہ عام سے پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا خطاب متوقع ہے.

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …