آج کراچی سمیت سندھ بھر میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کا آغاز

کراچی(میڈیا92نیوزآن لائن رپورٹ اظہر محمود سے) کراچی سمیت سندھ بھر میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کا آغاز آج سے ہوگیا ہے، کراچی میں 3 لاکھ 67 ہزار 6 سو طلبہ و طالبات سائنس اور جنرل سائنس کے امتحانات دے رہے ہیں۔کراچی میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کے لیے 365امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں، ان میں 202 نجی اسکول اور 163 سرکاری اسکول شامل ہیں۔نویں کلاس سائنس گروپ کے امتحانات میں ایک لاکھ 58ہزار 680طلبہ وطالبات حصہ لیں گے، دسویں کلاس میں ایک لاکھ 63 ہزار 371 امیدوار شرکت کریں گے۔لڑکیوں کے لیے 167 اور لڑکوں کے لیے 198 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں۔جنرل گروپ کے امتحان میں 45 ہزارپانچ سو 55امیدوار شریک ہوں گے۔دفعہ 144 کے تحت امتحانی مراکز کے اطراف فوٹو اسٹیٹ کی دکانیں دورانِ امتحانات بند رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …